الجزائر کےایک 10 سالہ نابینا بچے نے غیر معمولی ہمت، محنت اور لگن کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف سن کر قرآنِ کریم حفظ کر لیا۔
بچے نے ریڈیو پر تلاوت سنتے ہوئے مسلسل یاد کرنے کا عمل جاری رکھا اور اپنی مضبوط قوتِ ارادی کے ذریعے حفظِ قرآن کی سعادت حاصل کی۔یہ متاثر کن واقعہ اس بات کی روشن مثال ہے کہ اگر انسان کا عزم پختہ ہو تو کوئی بھی مشکل کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتی۔
بچے کی محنت، صبر اور شوق کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے، جبکہ لوگ اسے دوسروں کیلئے ایک بڑی ترغیب قرار دے al