ڈاکیارڈ حملہ کیس 5 سابق نیوی افسران کو سزائے موت

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکیارڈ حملہ کیس میں سزائے موت پانے والےنیوی کے 5 سابق افسران کی دستاویزات کے حصول کی درخواست نمٹا دی۔ جسٹس بابر ستار نے پٹیشنرز کے وکلا کے بیان کے بعد درخواست نمٹانے کا فیصلہ سنایا۔ درخواست نیوی کے سابق افسران ارسلان نذیر ستی،محمد حماد،محمد طاہر رشید،حماد احمد اور عرفان اللہ کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق نیوی افسران کو فیلڈ جنرل کورٹ مارشل سے سزائے موت کے فیصلے پر عمل درآمد روکنے کا حکم امتناع ختم کردیا۔

شام میں 75000 قیدیوں کی 150 اجتماعی قبریں ملنے کی ویڈیو وائرل

نیوی حکام نے بورڈ آف انکوائری کی رپورٹ کو قومی سلامتی کا ایشو بتاتے ہوئے اس کی کاپی مجرمان کو فراہم کرنے سے انکار کیا تھا۔ عدالت نے سزائے موت پانے والے مجرمان کو ان سے متعلق ریکارڈ کی حد تک رسائی دینے کا حکم دیا تھا۔ نیوی کے پانچ اہلکاروں کو کورٹ مارشل کے ذریعے سزائے موت سنائی گئی تھی جس پر ہائی کورٹ نے عمل درآمد روک رکھا تھا۔

Related Posts

شام کی نئی حکومت کا اقوام متحدہ سے اسرائیل کو شام کی سرزمین باہر سے نکالنے کا مطالبہ

درخواست گزار کے وکیل کرنل ریٹائرڈ انعام الرحیم نے کہا کہ عدالتی حکم پرسرکاری وکیل کی موجودگی میں انکوائری رپورٹ اور فیصلے تک رسائی دےدی گئی تاہم انکوائری رپورٹ اور ججمنٹ کی کاپی فراہم نہیں کی گئی۔ انکوائری رپورٹ اور ججمنٹ دکھائی گئی جس کے نوٹس بنا لیے ہیں۔

تھائی لینڈ: میلے میں دستی بم حملہ، 3 افراد ہلاک، 48 زخمی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.