قلات۔ ٹیچنگ ہسپتال قلات کی مزید فعالی کے لیئے اہم پیش رفت۔
ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی ایم ایس ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر نصراللہ لانگو کے سربراہی میں ٹیچنگ ہسپتال کے خالی آسامیوں پر ٹیسٹ انٹرویوز جاری۔
انٹرویو کمیٹی کے چیرمین ڈپٹی کمشنر منیردرانی کے سربراہی میں ایم ایس ڈاکٹرنصراللہ لانگو ڈی ایچ او ڈاکٹرانجم بلوچ ڈسٹرکٹ اکاونٹس آفیسر عبدالفتاح امیدواروں سے انٹرویو لے رہے ہیں ۔
ٹیچنگ ہسپتال کے ٹوٹل 27 ٹیکنیکل آسامیوں پر انٹرویوز لیاجارہاہے۔
ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے کہاکہ ٹیچنگ ہسپتال قلات کے ان خالی آسامیوں پر تعیناتیوں سے ٹیکنیکل اسٹاف کی کمی پوری ہوگی جس سے ہسپتال کے سارے مشینری مکمل فعال ہوں گے قلات کے عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیئے تمام تروسائل بروئے کار لارہے ہیں
ڈپٹی کمشنر منیراحمددرانی نے مزید کہاکہ انٹرویو دینے والے کسی بھی امیدوار کے ساتھ ناانصافی نہیں ہونے دیں گے میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں عمل میں لارہے ہیں ۔
پی آراو ڈپٹی کمشنرقلات