کوئٹہ: سول ہسپتال میں کروڑوں روپے کی ادویات میں مبینہ بے ضابطگیاں، پی اے سی برہم
بلوچستان اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے سنڈمن پراونشل سول ہسپتال کوئٹہ میں کروڑوں روپے کی ادویات کی خریداری میں مبینہ بے ضابطگیوں اور مرکزی اسٹور سے 22.825 ملین روپے مالیت کی ادویات غائب ہونے پر محکمہ صحت اور ہسپتال انتظامیہ پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔
کمیٹی نے مطلوبہ ریکارڈ پیش نہ کرنے پر متعلقہ حکام کو تمام ریکارڈ 15 روز کے اندر کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کی ہدایت کردی