آزاد جموں کشمیر: کھائیگلہ میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی اور پولیس میں تصادم، متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات
ابتدائی ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، کھائیگلہ میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے پروگرام سے واپسی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے ممبران اور سیکورٹی فورسز کے درمیان تصادم ہوا۔
کھائیگلہ کے قریب، جہاں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا پروگرام شیڈول تھا۔واپسی کے راستے میں پولیس اور ایف سی (FC) اہلکاروں کے ساتھ آمنا سامنا ہوا، جو دیکھتے ہی دیکھتے تصادم میں تبدیل ہو گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس تصادم کے نتیجے میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر عمر نذیر کشمیری اور ان کے دیگر ساتھی زخمی ہوئے ہیں۔
نوٹ: یہ ابتدائی اطلاعات ہیں۔ انتظامیہ یا کسی آزاد ذرائع سے تاحال زخمیوں کی حتمی تعداد اور واقعے کی مکمل تصدیق ہونا باقی ہے۔ صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے اور مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیے…