کراچی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قلعہ عبداللہ سے کراچی منشیا*ت اسمگل کرنے کے الزام میں ایک خاتون کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کے قبضے سے منشیا*ت برآمد ہوئی، جس کے بعد اسے حراست میں لے کر ایف آئی آر کاٹ لی گئی۔
اس واقعے کا ایک افسوسناک پہلو یہ بھی ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مبینہ طور پر یہ منشیا*ت ایک مرد نے خاتون کے حوالے کی تھیں، جس کے ذریعے اسے کراچی پہنچانے کی کوشش کی جا رہی تھی۔
منشیا*ت ایک فرد نہیں بلکہ پورے خاندان اور معاشرے کو تباہ کرتی ہیں۔ ایسے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور نوجوان نسل کو اس لعنت سے محفوظ رکھنے کے لیے اجتماعی کوششوں کی ضرورت ہے۔