زیارت منگی ڈیم واقعہ، انکوائری کمیشن کی کھلی عدالت میں سماعت
کمیشن نے آئی جی پولیس بلوچستان کی جانب سے پیش کردہ رپورٹ کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ ٹی او آرز اور کمیشن کی ہدایات کے مطابق نہیں۔
آئی جی پولیس کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں نئی جامع رپورٹ اور متعلقہ ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا۔
زیارت، ہرنائی، لورالائی اور ملحقہ علاقوں کے وکلاء نے قانونی معاونت کی پیشکش کی، جبکہ شہداء کے لواحقین نے بیانات اور شواہد پیش کرنے کی خواہش ظاہر کی۔
لواحقین کی سہولت کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 28 اگست سے بڑھا کر 3 ستمبر کر دی گئی۔
کمیشن کی مزید کارروائی 27 اگست، دوپہر ایک بجے تک ملتوی کر دی گئی۔