کوئٹہ میں معروف تاجر اور کابل جان ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
کوئٹہ: () کوئیٹہ کے علاقے بلیلی روڈ پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے معروف تاجر اور کابل ہوٹل کے مالک ہاشم خان نورزئی جاں بحق ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے تاجر پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں انہیں متعدد گولیاں لگیں اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے۔
وہ اپنے گھر سے شہر کی جانب آ رہیے تھے جب بلیلی روڈ پہ ان کی ریو گاڑی پہ نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر دی۔ حملہ اس قدر شدید تھا کہ وہ موقع پہ ہی جانحق ہو گے۔