*ابراہیم شاہ کمپلیکس سے چوری ہونے والی جی ایل آئی کار مستونگ سے برآمد، خضدار پولیس کی بروقت کارروائی، ملزمان کی تلاش جاری*
*خضدار: 27 جون 2026 ایس ایس پی خضدار دوستین دشتی کی خصوصی ہدایات اور ڈی ایس پی محمد عالم لہڑی کی نگرانی میں خضدار پولیس نے ایک اہم کارروائی کرتے ہوئے پچھلے دنوں ابراہیم شاہ کمپلیکس سے چوری ہونے والی سلور رنگ کی جی ایل آئی کار مستونگ سے برآمد کر لی۔پولیس ذرائع کے مطابق گاڑی کی چوری کے واقعے کے فورا بعد خضدار پولیس متحرک ہوگئی۔ سی آئی اے انچارج نوراحمد زہری اور ایس ایچ او سٹی منیرعالم جتن نے جدید تفتیشی حکمت عملی، خفیہ اطلاعات اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے گاڑی کا سراغ لگایا۔ دوران تفتیش گاڑی کی لوکیشن ضلع مستونگ میں ٹریس ہوئی، جس پر پولیس ٹیم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے کامیاب چھاپہ مارا اور چوری شدہ گاڑی اپنی تحویل میں لے لی ،پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، تاہم ان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ ملوث افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لا لیا جائے گا۔*
*شہری حلقوں نے خضدار پولیس کی بروقت، مؤثر اور پیشہ ورانہ کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ قلیل مدت میں چوری شدہ گاڑی کی برآمدگی پولیس کی کارکردگی کا مثبت مظہر ہے۔ عوام نے امید ظاہر کی کہ فرار ملزمان کی جلد گرفتاری سے شہریوں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوگا اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اسی جذبے کے ساتھ جاری رہیں گی۔*
*خضدار پولیس نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی*