/ ٹرکوں پر حملہ*مستونگ

0

*مستونگ/ ٹرکوں پر حملہ*

Related Posts
Related Posts

 

*مستونگ: کوئٹہ۔تفتان شاہراہ پر شیخ واصل کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے معدنیات لے جانے والے ایک درجن سے زائد ٹرکوں پر حملہ کر دیا۔ حملہ آوروں نے متعدد ٹرکوں کے ٹائروں پر فائرنگ کر کے انہیں برسٹ کیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا*

 

*واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں، جہاں مسلح افراد اور فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جھڑپوں کے باعث شیخ واصل کے مقام پر تقریباً تین گھنٹے تک کوئٹہ۔تفتان شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند رہی، جس سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔*

 

*ذرائع کے مطابق علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن جاری ہے، جبکہ واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں۔*

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.