*سعودی عرب میں محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج شام*
Related Posts
*ریاض*: سعودی عرب میں اسلامی نئے سال 1448 ہجری کے آغاز کے لیے سپریم کورٹ کی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان آج *پیر 15 جون 2026* کی شام ملک کے مختلف علاقوں میں چاند دیکھنے کے لیے جمع ہوں گے۔
کمیٹی مغرب کی نماز کے بعد چاند کی رویت کی شہادتیں جمع کرے گی۔ فلکیاتی ماہرین کے مطابق نیا چاند آج صبح 5:54 پر پیدا ہو چکا ہے، لیکن غروب کے وقت اس کی عمر کم ہونے کی وجہ سے ننگے آنکھ سے نظر آنے کے امکانات محدود ہیں۔