بلوچستان حکومت اشتہارات سے متعلق فیصلہ واپس لے، غلام مرتضیٰ جٹ*

0

*بلوچستان حکومت اشتہارات سے متعلق فیصلہ واپس لے، غلام مرتضیٰ جٹ*

 

Related Posts
Related Posts

کوئٹہ (اسٹاف رپورٹر ) آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوسائٹیAPRNSرجسٹرڈ کے بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ نے بلوچستان حکومت کی جانب سے اشتہارات کے حوالے سے کئے گئے فیصلے کو آزادیٔ صحافت اور قلم کی آزادی سے متصادم اقدام قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ اس فیصلے کو فوری طور پر واپس لیا جائے۔بلوچستان پرنٹ میڈیا کے چیئرمین سید انور شاہ سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ماضی قریب میں پنجاب حکومت نے بھی اسی نوعیت کا فیصلہ کیا تھا، تاہم اخباری صنعت کی ملک گیر مشترکہ جدوجہد، اے پی آر این ایس و دیگرصحافتی تنظیموں کے احتجاج اور کوششوں کے نتیجے میں پنجاب حکومت کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔غلام مرتضیٰ جٹ نے کہا کہ بلوچستان جیسے پسماندہ صوبے میں پرنٹ میڈیا پہلے ہی شدید مالی مشکلات اور محدود وسائل کا شکار ہے، ایسے میں اشتہارات سے متعلق حالیہ فیصلے سے مقامی اخبارات اور صحافتی اداروں کو مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ صرف بلوچستان کی صحافت کا مسئلہ نہیں بلکہ پورے ملک کے پرنٹ میڈیا کا مشترکہ مسئلہ ہے، کیونکہ اگر اس قسم کے اقدامات کی حوصلہ شکنی نہ کی گئی تو اس کے اثرات ملک بھر کی اخباری صنعت پر مرتب ہوں گے۔انہوں نے بلوچستان پرنٹ میڈیا کو ہر ممکن تعاون اور ملک گیر سطح پر احتجاجی جدوجہد کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ علاقائی اور قومی اخبارات کے تحفظ، آزادیٔ اظہارِ رائے اور صحافتی اداروں کے استحکام کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.