🚨 ایران کے معاملے پر سخت مؤقف، ٹرمپ کا بیان: “یا تو درست فیصلہ کرے گا یا ہم اپنا کام مکمل کریں گے”
کیا امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی سفارتی حل کی طرف بڑھ سکتی ہے یا صورتحال مزید سخت ہوگی؟ آپ کیا سوچتے ہیں؟
(پولیٹیکل رپورٹر | میڈیا ایکسپریس لاہور) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران یا تو “درست فیصلہ” کرے گا یا پھر امریکا اپنی کارروائی مکمل کرے گا۔
واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ وہ چین کے صدر شی جنپنگ کے ساتھ ایران سے متعلق صورتحال پر تفصیلی بات کریں گے، تاہم ان کے مطابق امریکا کو اس معاملے میں چین کی مدد کی ضرورت نہیں ہے۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر واضح کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور امریکا اس مؤقف پر قائم رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ معاملہ سفارتی یا کسی دوسرے طریقے سے حل کیا جائے گا، تاہم امریکا اپنے اہداف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔