کچلاک: کم سن بچی کے 60 سالہ شخص سے نکاح پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا نوٹس
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت پر واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی کے مطابق بچی کے والد عبدالباری کو چمن سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جبکہ ایف آئی آر کے اندراج اور ملزم کی کوئٹہ پولیس کو حوالگی کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے۔
معاون وزیرِاعلیٰ برائے اطلاعات شاہد رند کے مطابق مرکزی ملزم سمیت دیگر ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا اور کم عمری کی شادی کے قانون پر مؤثر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔