امریکی ایوان نمائندگان میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کے خلاف بل منظور

0

نیویارک(ویب ڈیسک)امریکی ایوان نمائندگان نے ایک بل منظور کیا ہے جس کے تحت جنس تبدیل کرکے لڑکی بننے والے کھلاڑیوں کو خواتین کے ساتھ کھیلوں میں حصہ لینے سے روکا جائے گا۔

بل میں جنس کی تعریف پیدائش کے وقت جینیات اور تولیدی حیاتیات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ یہ بل ریپبلکن پارٹی نے پیش کیا، جسے 218 ارکان کی حمایت حاصل ہوئی، جن میں ڈیموکریٹ پارٹی کے دو ارکان بھی شامل تھے۔

Related Posts

ریپبلکن جماعت کا مؤقف ہے کہ خواتین کے کھیلوں کے حقوق کی حفاظت ضروری ہے، جبکہ انسانی حقوق کی تنظیموں اور ڈیموکریٹس نے بل کو ٹرانس جینڈر نوجوانوں کے حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

بل کی منظوری کے لیے اب سینیٹ سے منظوری لینا ضروری ہے، جہاں ریپبلکن کو 60 ووٹ درکار ہوں گے، جو ممکنہ طور پر ایک بڑا چیلنج ہوگا۔ اگر یہ بل قانون بن جاتا ہے تو وفاقی فنڈنگ حاصل کرنے والے اسکول اور یونیورسٹیاں خواتین ٹیموں میں ٹرانس جینڈر کھلاڑیوں کو شامل نہیں کر سکیں گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.