گوری خان کے اسلام قبول کرنے کی وائرل خبر: سچ یا افواہ؟

0

ممبئی(ویب ڈیسک)یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دونوں کا تعلق مختلف مذاہب سے ہے، شاہ رخ خان مسلمان ہیں جبکہ گوری ہندو تاہم ان کے مذہبی اختلافات کبھی ان کی ذاتی زندگی پر اثرانداز نہیں ہوئے۔ بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کا شمار انڈسٹری کے سب سے مقبول اور پسندیدہ جوڑوں میں ہوتا ہے۔ 1991 میں شادی کے بندھن میں بندھنے کے بعد سے ان کا رشتہ محبت، ایک دوسرے کیلئے احترام سمجھ بوجھ کی بنیاد پر قائم ہے۔
ان تصاویر کو دیکھ کر کچھ صارفین نے دعویٰ کیا کہ شاہ رخ نے گوری کو اسلام قبول کرنے پر مجبور کیا ہے اور اب گوری خان مسلمان ہوچکی ہیں۔شاہ رخ اور گوری اپنے بچوں، آریان خان اور سہانا خان، کو دونوں مذاہب کی تعلیمات اور روایات سیکھائی ہیں تاہم اب سوشل میڈیا پر گوری خان، شاہ ر±خ اور ان کے بیٹے آریان کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی ہے جس نے ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
سوشل میڈیا پر تنازع اس وقت شروع ہوا جب کچھ تصاویر منظر عام پر آئیں جن میں شاہ رخ خان اور گوری خان کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ ان کے ساتھ آریان خان بھی موجود ہیں۔
تصاویر وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا کچھ صارفین نے اسے حقیقت سمجھ کر گوری کے اسلام قبول کرنے پر شدید تنقید کی تو کچھ نے اس تصویر کی حقیقت کو پہچانتے ہوئے اسے اے آئی سے تیار کردہ فیک امیج قرار دیا جو بلکل درست ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.