خیبر پختونخوا کے عوام کا وزیرِ اعلیٰ گنڈاپور کے اقدامات پر شدید ردعمل

0

پشاور: خیبر پختونخوا کے عوام نے صوبائی حکومت کے اقدامات پر شدید ردعمل ظاہر کیا ہے اور وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے افغانستان سے مذاکرات کے لیے قبائلی عمائدین کا جرگہ بھیجنے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ صوبے میں بنیادی مسائل جیسے بے روزگاری، صحت، تعلیم، اور انفرا اسٹرکچر کی ترقی پر توجہ دی جانی چاہیے، نہ کہ غیر ضروری امور پر وقت ضائع کیا جائے۔

صوبے کے عوام کا کہنا ہے کہ جب سے موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا ہے، خیبر پختونخوا میں حالات بدتر ہو گئے ہیں۔ بے روزگاری بڑھ رہی ہے اور عوام کی زندگیوں پر اس کا منفی اثر پڑ رہا ہے، جبکہ صوبے میں تعلیمی اور صحت کے شعبوں میں کوئی قابل ذکر اصلاحات نہیں کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کا افغانستان کے ساتھ مذاکرات کا مسئلہ اٹھانا غیر آئینی ہے اور یہ صوبے کی حقیقی ضروریات سے توجہ ہٹانے کے مترادف ہے۔

عوام کا کہنا ہے کہ حکومت کو اپنے اختیارات میں رہتے ہوئے عوامی فلاحی منصوبوں پر کام کرنا چاہیے، نہ کہ وفاقی امور میں مداخلت کرنا۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے عوام کی ضروریات کو ترجیح دیں اور صوبے کے مسائل حل کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں، تاکہ لوگ اپنے ہی صوبے میں روزگار حاصل کر سکیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.