وائی فائی استعمال کرنے والے ہوشیار، کابینہ ڈویژن نے خطرے کی گھنٹی بجادی

0
اسلام آباد(ویب ڈیسک) وائی فائی اور  وائرلیس نیٹ ورکس کے ذریعے حساس معلومات چوری ہونے کے خدشے پر  وائرلیس راؤٹرز کو کم سے کم محفوظ ڈیوائسز قراد دے دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے تمام وفاقی وزارتوں، ڈویژنز  اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وائی فائی کے ذریعے نیٹ ورک ٹریفک میں باآسانی مداخلت ہوسکتی ہے، راؤٹرز اپڈیٹس کے ذریعے انٹرنیٹ ٹریفک کو غیر محفوظ طرف موڑا جاسکتا ہے۔
Related Posts
مراسلے کے مطابق وائی فائی نیٹ ورک کے ذریعے ڈائریکٹریز اور فائلز کو باآسانی شیئر کیا جاسکتا ہے۔
مراسلے میں صارفین کو وائی فائی کے پاسورڈ پیچیدہ رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وائی فائی کا نام اور آئی ڈی خفیہ رکھنے کی تجویزبھی دی گئی ہے۔
مراسلے میں اہم معلومات بچانے کے لیے گیسٹ نیٹ ورک بند کرنے کی بھی سفارش کی گئی ہے۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.