پاکستان میں کم ازکم تنخواہ 1000 ڈالر کے مساوی کی جائے، سپریم کورٹ میں درخواست دائر

0
لاہور(ویب ڈیسک)پاکستان میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر کے مساوی کرنے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائرکردی گئی۔
درخواست فہمید نواز انصاری ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دائر کی ہے۔
Related Posts
سپریم کورٹ لاہور  رجسٹری میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہےکہ پاکستان برطانوی کالونی رہا ہے اور وہی قوانین یہاں پر لاگو ہیں، مقدمات میں امریکا اور برطانوی عدالتوں کے فیصلے مانے جاتے ہیں، اس لیے پاکستان میں برطانوی اور امریکی لیبر قوانین بھی ہونے چاہئیں۔
درخواست گزار کا کہنا ہےکہ امریکا اور برطانیہ میں کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر ہے، پاکستان میں بھی کم از کم تنخواہ ایک ہزار ڈالر مقرر کرنےکا حکم دیا جائے۔
You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.