امریکہ میں اسرائیلی وزیر اعظم کا مجسمہ احتجاجاً توڑ دیا گیا

0

امریکہ (ویب ڈیسک)میکسیکو سٹی کے ایک میوزیم میں اسرائیلی وزیر اعظم بینجامن نیتن یاہو کا موم کا مجسمہ ایک ماسک پہنے شخص نے احتجاجاً توڑ دیا۔ اس شخص نے مجسمے پر سرخ رنگ پھینکا اور پھر ہتھوڑے سے اس پر حملہ کیا، جبکہ مجسمے کے نیچے فلسطین کا جھنڈا بھی نظر آیا۔

احتجاج کے دوران، شخص نے فلسطین اور دیگر ممالک کے حق میں نعرے لگائے اور اس اقدام کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا کہ اس نے اس جنگی مجرم کا مجسمہ گرانا ضروری سمجھا۔ اس کا کہنا تھا کہ میوزیم نے فلسطینیوں کے خون کی حقیقت کو نظرانداز کیا۔

Related Posts

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.