کراچی؛ خاتون کے سامنے نازیبا حرکت ،نوجوان گرفتار

0

کراچی(ویب ڈیسک)ویڈیو میں نظر آنے والا نوجوان اس ویڈیو کے بعد میڈیا کے سامنے آیا اور اس نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا اپنا ایک ویڈیو بیان جاری کیا جس میں اس نے کہا کہ مجھے اپنی حرکت کا پچھتاوا ہے، میں ماں بہنوں سے معافی مانگتا ہوں۔شہر قائد کے علاقے یوسف گوٹھ، گلی نمبر 1 میں ایک اوباش نوجوان کی راہگیر خاتون کے سامنے نازیبا حرکت کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

وی پی این بلاک کرسکتے ہیں لیکن کریں گے نہیں،چیئرمین پی ٹی اے

اطلاعات کے مطابق ویڈیو بنانے والا شخص شعیب تھا جس نے اپنی حرکت کا اعتراف کیا اور کہا کہ یہ سب شیطانی مزاح تھا اور میں اپنی غلطی پر شرمندہ ہوں۔ویڈیو میں نوجوان خاتون کے گزرنے پر نازیبا حرکت کرتا ہے، جبکہ اس کے دوست اس حرکت کو ویڈیو میں ریکارڈ کرتے ہیں اور پھر اسے دوبارہ ایسی حرکت کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں ملزم برہنہ حالت میں غیر اخلاقی ویڈیو بنوا رہا تھا۔ پولیس نے وائرل ویڈیو کی مدد سے شناخت کے بعد خفیہ اطلاع پر ملزم علی ولد عارف کو گرفتار کرلیا۔

Related Posts

ڈاکیارڈ حملہ کیس 5 سابق نیوی افسران کو سزائے موت

نوجوان یوسف گوٹھ گلی نمبر 1 کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔ ویڈیو کے مطابق، نوجوان نے اپنے دوستوں کے کہنے پر دوبارہ نازیبا حرکت کی تھی، جس کی وجہ سے یہ معاملہ مزید سنگین ہو گیا ہے۔ملزم کے خلاف ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔دوسری جانب سرجانی پولیس نے غیر اخلاقی حرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

شام میں 75000 قیدیوں کی 150 اجتماعی قبریں ملنے کی ویڈیو وائرل

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.