Related Posts
Related Posts
نیو دہلی (ویب ڈیسک)بھارت نے افغانستان میں ترقیاتی منصوبوں کی شروعات کرنے کے لیے سنجیدہ غور و فکر کا آغاز کر دیا ہے، حالانکہ وہ طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کرتا۔
بھارت نے اپنے سیکریٹری خارجہ وکرم مسری اور طالبان کے عبوری وزیر خارجہ امیرخان متقی کے درمیان دبئی میں ہونے والی ملاقات کے بعد اس عزم کا اظہار کیا۔
بھارت کا کہنا ہے کہ وہ افغانستان میں صحت کے شعبے اور مہاجرین کی بحالی کے لیے تعاون فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ، بھارت افغانستان کو پہلے ہی گندم، ادویات اور کووڈ ویکسینز فراہم کر چکا ہے۔