سینار ہسپتال کوئٹہ میں ہیلتھ کارڈ پر کینسر کے مریضوں

0

سینار ہسپتال کوئٹہ میں ہیلتھ کارڈ پر کینسر کے مریضوں کا علاج بند دور دراز سے آئے مریض پریشان

متاثرہ مریضوں اور انکے لواحقین کا وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے بلوں کی ادائیگی کی اپیل کی ہے

 

 

Related Posts

بولام(نامہ/ رئیس فرحان جمالی)

 

تفصیلات کے مطابق سینار ہسپتال کوئٹہ نے صوبائی حکومت کی جانب سے بلوں کی عدم ادائیگی کے باعث ہیلتھ کارڈ پر کینسر کے مریضوں کا علاج معالجہ مکمل طور پر بند کر دیا ہے جس کی وجہ سے صوبے کے دور دراز علاقوں سے آنے والے ہزاروں مریض اور ان کے لواحقین انتہائی مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق رجسٹریشن کے باوجود ہسپتال انتظامیہ نئے مریضوں کا علاج کرنے سے بھی انکاری ہے جبکہ ہزاروں زیر علاج مریضوں کو علاج ادھورا چھوڑ کر فارغ کر دیا گیا ہے متعدد کیسز میں محض چند بنیادی سہولیات ہیلتھ کارڈ پر دی جا رہی ہیں جبکہ کینسر کی انتہائی مہنگی ادویات مریضوں کو باہر سے خریدنے کا بولا جا رہا ہے اور مشکلات کے پیش نظر کئی مریضوں کے لواحقین باہر سے مہنگی ادویات خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں اس حوالے سے سینار ہسپتال کے حکام بالا نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت بلوچستان کی طرف سے واجب الادا بلوں کی بروقت ادائیگی نہ ہونے کی وجہ سے ہیلتھ کارڈ کے تحت سہولیات کی فراہمی برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا اسی لیے علاج کا سلسلہ معطل کیا گیا ہے دوسری جانب متاثرہ مریضوں اور ان کے لواحقین کا کہنا ہے کہ وہ شدید مالی مشکلات اور کینسر کے مہنگے علاج کے باعث ہیلتھ کارڈ کی آس پر کوئٹہ پہنچے تھے لیکن یہاں علاج کی معطلی کے باعث کئی دنوں سے ہسپتال کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں اور روزمرہ کے سفری و قیام کے اخراجات برداشت نہیں کر پا رہے متاثرہ مریضوں نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ سے فوری اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ سینار ہسپتال کوئٹہ کے بقایا جات اور بلوں کی جلد از جلد ادائیگی یقینی بنائی جائے تاکہ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا مریضوں کا علاج بروقت دوبارہ شروع ہو سکے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.