خاران میں چوری اور ڈکیتیوں کے خلاف انجمن تاجران کی کال پر بازار میں غیر معینہ مدت کے لیے شٹر ڈاؤن ہڑتال
خاران بازار میں دن دہاڑے اسلحے کے زور پر ہونے والی مسلسل چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف انجمن تاجران خاران کی کال پر آج سے غیر معینہ مدت کے لیے مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال جاری ہے۔
انجمن تاجران خاران نے تاجر برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہڑتال کو کامیاب بنائیں تاکہ تاجروں کے جان و مال کے تحفظ، امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کے لیے متعلقہ حکام مؤثر اور عملی اقدامات اٹھائیں۔
واضح رہے کہ انجمن تاجران نے گزشتہ روز ہنگامی جرگے کے بعد بازار بند رکھنے کا اعلان کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث عناصر کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔