- اوستہ محمد ایس پی حافظ معاذالرحمان کا ایس ایچ او سٹی اوستہ محمد ندیم احمد بہرانی کی کھلی کچہری، عوامی مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی
فیض آباد۔۔۔
(رپورٹ یونس رحیم نوتکانی)
ایس پی اوستہ محمد حافظ معاذالرحمان نے ڈی ایس پی داؤد کھوسہ، ایس ایچ او ندیم احمد بہرانی اور دیگر پولیس افسران کے ہمراہ تحصیل کی جامع مسجد شاہی، شاہی بازار اوستہ محمد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری کے دوران جامع مسجد کے امام پیش مولانا عبدالمجید لاشاری، نمازیوں اور معزز شہریوں نے امن و امان، عوامی مسائل، پولیس کی کارکردگی اور دیگر متعلقہ امور پر اپنے تحفظات اور تجاویز پیش کیں۔ ایس پی حافظ معاذالرحمان نے شہریوں کی شکایات اور مسائل کو تفصیل سے سنا اور متعلقہ افسران کو ان کے فوری ازالے کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں اس موقع پر ایس پی اوستہ محمد نے کہا کہ پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد کو فروغ دینا، براہِ راست رابطہ قائم کرنا اور شہریوں کے مسائل کو بروقت حل کرنا ہے۔انہوں نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ جرائم کی روک تھام، منشیات کے خاتمے اور مشکوک عناصر کی نشاندہی کے لیے پولیس کے ساتھ تعاون کریں تاکہ معاشرے میں امن و سکون برقرار رکھا جا سکے۔کھلی کچہری میں انسپکٹر جہانزیب اشرف مستوئی، سب انسپکٹر محمد آصف قادری سمیت پولیس کے دیگر افسران اور اہلکار بھی موجود تھے۔آخر میں شہریوں نے پولیس کی جانب سے کھلی کچہری کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے عوامی رابطہ پروگرام مستقبل میں بھی باقاعدگی سے جاری رہیں گے۔