حکومتِ بلوچستان نے ضلع کوئٹہ کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سابقہ ضلع کوئٹہ کو کوئٹہ ایسٹ اور کوئٹہ ویسٹ میں تقسیم کر دیا گیا ہے، جبکہ ضلع مستونگ کو قلات ڈویژن سے نکال کر کوئٹہ ڈویژن میں شامل کر دیا گیا ہے۔
اس فیصلے کے بعد کوئٹہ ڈویژن اب تین اضلاع پر مشتمل ہوگا۔