میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر نجی ٹیلی کام کمپنی کا دفتر سیل کردیا

0

کوئٹہ(این این آئی)میٹروپولیٹن کارپوریشن کوئٹہ نے ٹیکس ادائیگی نہ کرنے پر نجی ٹیلی کام کمپنی کا دفتر سیل کردیا، تفصیلات کے مطابق پیر کو ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپویشن کوئٹہ طارق جاوید مینگل کی ہدایات پر میونسپل مجسٹریٹ عبدالباسط بزدار کی نگرانی میں ٹیکس سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار یوسفزئی اور میونسپل ریڈر عمران خان کاکڑ نے کاروائی کرتے ہوئے لاکھوں روپے ٹیکس کے واجبات کی عدم ادائیگی اور بغیر این او سی کے ٹاور آپریٹ کرنے والی نجی ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے بلوچستان ہیڈ آفس کو سیل کر دیا یاد رہے کہ مذکورہ نجی کمپنی کو کئی مرتبہ بذریعہ نوٹس آگاہی دی گئی تھی جس کے باوجود بھی اْنکی جانب سے ٹیکس و دیگر قانونی لواضمات پورے نہیں کئے گئے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.