دالبندین( این این آئی)ایران سے ساڈھے چار ہزار سے زائد زائرین اور مقامی چاغی کے باشندے اور تاجر تفتان بارڈر پہنچ گئے ایران سے پاکستانی زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری ہے تفتان بارڈر میں مختلف جہگوں پر قرنطینہ قائم کیا گیا ہے ایران سے آنے والے زائرین کو وہاں منتقل کرتے ہیں اسسٹنٹ کمشنر نجیب قمبرانی کے مطابق زائرین کے تمام سہولیات کا دن رات جائزہ لے رہے ہیں ہر ممکن سہولیات انھیں فراہم کی جارہی ہے تفتان بارڈر میں ایک بہت بڑا خیمہ بستی بنا دیا ہے جسے قرنطینہ کا درجہ دیا گیا ہے اس وقت تفتان بارڈر کے مختلف قرنطینہ میں مرد،خواتین اور بچوں سمیت 3412 سے زائد زائرین موجود ہیں جنھیں محکمہ صحت کی جا نب سے انھیں طبی امداد اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے انھیں خوراک ودیگر سہولیات دیئے جارہے ہیں ادھر چاغی کے ہیڈ کوارٹر دالبندین پرنس فہد ہسپتال کے تمام ڈاکٹروں کو بھی تفتان روانہ کردیا ہے ہسپتال میں ڈاکٹر نا ہونے کی وجہ سے ضلع کے مقامی لوگوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے تجارتی گیت معمول کے مطابق کھلا رہا جبکہ پاک ایران سرحدی آبادی کے لیے بنائے گئے دوستانہ گیٹ زیرو پوائنٹ 16 ویں دن بھی بند رہا جس سے مقامی لوگوں کا معاشی ذریعہ معاش اور روزمرہ استعمال ہونے والے خوردونوش اشیاء کا واحد ذریعہ ہے ۔
You might also like