کوئٹہ میں بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں جاری، بہروپیے بھی پکڑے گئے۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پیشہ ورانہ گداگری اور اس سے منسلک مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ کارروائی کے دوران ایسے مرد گداگر بھی گرفتار کیے گئے جو برقع اور چادر اوڑھ کر خواتین کا روپ دھارے شہریوں سے ہمدردی کے نام پر پیسے بٹور رہے تھے۔
شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ایسے جعلی اور پیشہ ور گداگروں سے محتاط رہیں اور اپنی امداد حقیقی مستحقین تک پہنچائیں۔