ایرانی گلوکارہ نے حجاب کے بغیر پرفارم کیا گلوکارہ مشکل میں پڑگئی
ایران(ویب ڈیسک)اطلاعات کے مطابق ایرانی گلوکارہ کو یوٹیوب پر ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہننے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ایران کی 27 سالہ گلوکارہ پرستو احمدی ورچوئل کانسرٹ میں حجاب نہ پہننے کے باعث سخت مشکل میں پڑگئی ہیں۔
معروف پاکستانی ٹک ٹاکر، گرفتارکی وجہ سامنے آگئے
گلوکارہ کو ایران کے صوبہ مازندران کے شہر ساری سے ہفتہ کو حراست میں لے لیا گیا۔گلوکارہ کے وکیل کے مطابق پرستو احمدی نے اپنے کانسرٹ کی ویڈیو آن لائن پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا، ان کے خلاف جمعرات کو مقدمہ دائر کیا گیا تھا۔
بھارتی کامیڈی شو کی جج ارچنا سنگھ کا یوٹیوب چینل ہیک ہوگیا
واضح رہے کہ 1979 کے اسلامی انقلاب کے بعد ایران میں قانون کے ذریعے حجاب کو لازمی قرار دیا گیا تھا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گلوکارہ کے وکیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اسی دن دارالحکومت تہران سے 2 مرد موسیقاروں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔