قومی بلائنڈ کرکٹر نعمت اللہ شاہوانی ورلڈ کپ جیت کر کوئٹہ پہنچ گئے

استقبال اور حوصلہ افزائی کیلئے کوئی حکومتی شخصیت موجود نہیں، کھلاڑی توجہ کا منتظر

0

(ویب ڈیسک)کوئٹہ
قومی بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے کوئٹہ سے تعلق رکھنے والو کھلاڑی نعمت اللہ شاہوانی ورلڈ کپ جیتنے کے بعد اپنے شہر کوئٹہ پہنچ گئے جہاں ساتھی کھلاڑیوں نے انکا استقبال کیا اور مبارک باد پیش کی

Related Posts

کوئٹہ کے نجی بس ٹرمینل پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے قومی بلائنڈ کرکٹر نعمت شاہوانی نے کہا کہ خوشی ہے کہ پاکستان کا نام روشن کیا ہے ساتھیوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے حوصلہ افزائی کی لیکن اس بات کا افسوس ہے کہ بلوچستان سے کسی حکومتی شخصیت نے سرپرستی اور استقبال نہیں کیا اگر بلوچستان حکومت بینائی سے محروم کھلاڑیوں کیلئے کھیل کا میدان اور دیگر سہولیات فراہم کرے تو بلوچستان سے مزید اچھے کھلاڑی سامنے آسکتے ہیں اس موقع پر بلوچستان بلائنڈ کرکٹ کلب کے عہدیدار اور کھلاڑی بھی موجود تھے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.