یونان کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والوں پر شہباز شریف کا اظہار افسوس

0

اسلام آباد(ویب ڈیسک)وزیر اعظم آفس سے جاری ایک بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ انسانی اسمگلنگ ایک اندوہناک جرم ہے جس کی وجہ سے کئی افراد کی جانیں جاتی ہیں اور ہر سال کئی گھر اجڑ جاتے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے یونان میں جزیرے کے قریب کشتی حادثے میں پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ انسانی اسمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو کہ غریب عوام کو جھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔

ہم اپنے آئینی حقوق مانگ رہے ہیں،وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

وزیر اعظم نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو واقعے کی انکوائری کی رپورٹ جلد ازجلد پیش کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ ایسے افراد کی شناخت کی جائے اور ان کو سخت سزائیں دی جائیں تاکہ وہ ایسے قبیح فعل کو نہ دہرائیں، ایسے واقعات کے مستقبل میں تدارک کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلر ایک ایسا ظالم مافیا ہے جو کہ غریب عوام کو جھوٹے اور سنہری خواب دکھا کر ان سے پیسے بٹورتا ہے۔

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے پاکستانی وفد کی ملاقات

Related Posts

خیال رہے کہ گزشتہ روز یونان کے جنوبی جزیرے گیودوس میں مہاجرین کو لے کر جانے والی لکڑی کی بنی ایک کشتی ڈوبنے سے 5 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ظاہر کیا گیا تھا۔

نادرا کے ڈائریکٹر جنرل کی ڈگری جعلی نکلی

یونان کے کوسٹ گارڈز نے کہا تھا کہ اب تک 39 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے، جن میں سے اکثریت پاکستانیوں کی ہے اور انہیں دوسرے جزیرے کریٹے منتقل کردیا گیا۔

سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.