ورسیز پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلات زر بھیج ڈالیں

0

کراچی(ویب ڈیسک)نومبر 2024ءکے دوران کارکنوں کی ترسیلاتِ زرمیں 2.9 ارب ڈالر کی آمد درج کی گئی جو گذشتہ مالی سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں سال بسال 29.1 فیصد بڑھ گئی۔رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران تارکین وطن کی ترسیلاتِ زر کا حجم 14.8 ارب ڈالر رہا جو گذشتہ مالی کی اسی مدت کی نسبت 33 فیصد زیادہ ہے۔
چیمپئینز ٹرافی،اور آئی سی سی میں 24 کروڑ عوام کی ترجمانی
نومبر 2024ءکے دوران ترسیلاتِ زر زیادہ تر سعودی عرب (729.2 ملین ڈالر)، متحدہ عرب امارات (619.4 ملین ڈالر)، برطانیہ (409.9 ملین ڈالر) اور ریاست ہائے متحدہ امریکہ (288.2 ملین ڈالر) سے آئیں۔
ریما ’ہیرا منڈی‘سے ہونے کا انکشاف
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ترسیلاتِ زر جولائی تا نومبر کے دوران 14.8 ارب ڈالر رہیں جو مالی سال 24ءکے اسی عرصے کی 11.1 ارب ڈالر کی ترسیلات کے مقابلے میں 33.6 فیصد زائد ہیں۔
شادی کی تقریبات پربھی ٹیکس

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.