تربت میں فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل جاں بحق، شوہر اور بچہ زخمی

0

*تربت میں فائرنگ، لیڈی کانسٹیبل جاں بحق، شوہر اور بچہ زخمی۔*

 

Related Posts
Related Posts

*تربت(ہمارا بلوچستان نیوز) تربت کے علاقے آبسر ریسرچ فارم کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں لیڈی کانسٹیبل شکیلہ جاں بحق جبکہ ان کے شوہر سُنیل جان اور کمسن بچہ زخمی ہوگئے پولیس کے مطابق واقعہ اُس وقت پیش آیا جب لیڈی کانسٹیبل شکیلہ اپنے شوہر اور بچے کے ہمراہ موٹر سائیکل پر شہر جارہی تھیں کہ راستے میں نامعلوم مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں خاتون اہلکار موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ ان کے شوہر اور بچہ زخمی ہوگئے اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاش و زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے پولیس حکام کے مطابق واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش بھی جاری ہے۔ علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔*

 

*_تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے ہمارا بلوچستان نیوز کے واٹس ایپ چینل پر فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.