کوئٹہ کے دل لیاقت بازار میں میڈیکل کے دو طالب علم گن پوائنٹ پر لُٹ گئے!
لائبریری سے پڑھائی کے بعد باہر نکلنے والے دونوں طلبہ کو مبینہ مسلح ڈکیتوں نے روک کر موبائل فون، کارڈز اور دیگر قیمتی سامان چھین لیا۔ افسوسناک بات یہ ہے کہ 20 ستمبر کو دونوں طلبہ کا MDCAT ٹیسٹ بھی ہے اور ان کے ضروری کارڈز بھی ڈکیت اپنے ساتھ لے گئے، جس کے باعث انہیں مزید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
لیاقت بازار جیسے شہر کے مرکزی اور مصروف علاقے تک ڈکیتوں کا پہنچ جانا شہریوں کے لیے لمحۂ فکریہ ہے۔ سوال یہ ہے کہ جب عام شہریوں کو پولیس اور ایگل اسکواڈ کی جانب سے کاغذات اور دیگر معاملات پر روکا جاتا ہے، تو پھر جرائم پیشہ عناصر شہر کے اہم ترین علاقوں میں اسلحہ لے کر کیسے گھوم رہے ہیں؟