کوئٹہ ڈاکوؤں نے بینک لوٹا، اور نوجوان نے ڈاکوؤں کو😁
یہ نوجوان گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔
سریاب روڈ پر بینک ڈکیتی کے بعد مبینہ ڈاکو بینک سے باہر نکل کر فرار ہونے کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران اس نوجوان نے مبینہ طور پر بڑی مہارت سے ان کی خورجین سے رقم کی دو گڈیاں نکال لیں اور خاموشی سے اپنی جیب میں ڈال لیں۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد لوگوں کی توجہ اس نوجوان کی حرکت کی طرف بھی مرکوز ہوگئی ہے۔ ویڈیو میں نظر آنے والے اس منظر پر سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں اور نوجوان کی اس حرکت کو لے کر دلچسپ انداز میں گفتگو جاری ہے۔