اچھی خبر یہ ہے کوئٹہ میں پروفیشنل بھکاریوں کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شروع کی گئی اس کارروائی کو عوام کی جانب سے بھی سراہا جا رہا ہے۔ خاص طور پر شہر کے مختلف مقامات پر ایسے بھکاریوں کی موجودگی ایک مستقل مسئلہ بن چکی تھی کہ آپ کسی جگہ صرف دو منٹ کے لیے رکیں تو چند ہی لمحوں میں بھکاریوں کی پوری فوج آپ کے گرد جمع ہوجاتی ہے۔اور ان بے بیشتر بھکاریوں کا تعلق دیگر صوبوں دے بتایا جارہا ہے
امید ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی یہ کارروائیاں صرف چند دنوں تک محدود نہیں رہیں گی بلکہ مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گی، تاکہ کوئٹہ کی سڑکوں، چوراہوں اور بازاروں میں شہریوں کو اس مسئلے سے نجات مل سکے۔