دو روز قبل ہی ہم نے پوسٹ کرکے نشاندہی کی تھی کہ کوئٹہ میں جوے کے اس خطرناک رجحان میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اب NCCIA نے غیر قانونی جوے میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپوں کے دوران موٹر سائیکلیں، موبائل فونز اور دو گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں۔
حکام کے مطابق سوشل میڈیا اور موبائل ایپس کے ذریعے جوے کو فروغ دینے والے نیٹ ورکس کی نگرانی جاری ہے، جبکہ ضبط شدہ موبائل فونز سے حاصل ڈیٹا کی بنیاد پر مزید کارروائی متوقع ہے۔
جوئے کا یہ بڑھتا رجحان نوجوانوں اور معاشرے کے لیے ایک خطرناک مسئلہ ہے، جس کی روک تھام ضروری ہے۔