بلوچستان میں عوامی رابطے کا اہم ذریعہ بدترین تخریب کاری کی نذر ہو گیا۔
خاران کے علاقے سوتکگان میں بلوچ دشمن عناصر نے بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئے خاران کوئٹہ مرکزی شاہراہ پر واقع اہم رابطہ پل کو مکمل طور پر تباہ کر دیا۔ اس سنگین تخریبی کارروائی کے نتیجے میں دونوں اضلاع کے درمیان ہر قسم کی شہری آمد و رفت اور ٹریفک کا نظام بری طرح مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
عوامی اثاثوں اور بنیادی سفری سہولیات کو نشانہ بنا کر مقامی آبادی کو شدید سفری اور معاشی مشکلات سے دوچار کر دیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق حقوق کی نام نہاد دعویداری کے برعکس عوامی انفراسٹرکچر پر ایسے حملے دراصل امن، ترقی اور عوام کے مفاد کے خلاف کھلی دشمنی کا واضح ثبوت ہیں۔