تربت:ملک آباد پل سے ملک آباد جنازہ گاہ تک تعمیر شدہ سڑک نے کروڑوں روپے کی تعمیر شدہ سیوریج سسٹم کو ملیا میٹ کردیا۔
ملک آباد پل سے ملک آباد جنازہ گاہ تک تعمیر شدہ سڑک نے تعمیر شدہ سیوریج لائن سسٹم کو ملیا میٹ کردیا جس سے سیوریج کی پانی کا گزر گاہ مکمل طورپر تباہ ہوکر ختم ہوگیا۔
اہلیان علاقہ کے مطابق یہاں ایک سیوریج سسٹم حال ہی میں تعمیر ہوا تھا لیکن سڑک کی تعمیر کے بعد اب یہاں جتنے بھی لنک تھے سب بند ہوگئے ہیں اور مکمل دھنس گئے ہیں جس سے علاقہ مکین شدید پریشان ہیں۔
جبکہ دوسری جانب پل کے نیچے سے بھی پانی کی گزرگاہ مکمل طورپر بند ہے اور پانی مکمل طور پر مسجد اور سروس کے سامنے جمع ہے جس سے اگر بارش ہوجائے تو پانی قریبی گھروں میں داخل ہوجائےگا۔
اہلیان علاقہ نے متعلقہ ٹھیکیدار سے اپیل کی کہ وہ سیوریج لائن کے مینول کھول دیں اور گٹر لائن کو بحال کریں جبکہ نوید سروس کے قریب واقع پل کے پانی کیلئے بھی راستہ کھولیں تاکہ یہاں مسجد کے سامنے جمع شدہ پانی کو راستہ مل سکے۔
تربت:ملک آباد پل سے ملک آباد جنازہ گاہ تک تعمیر شدہ سڑک نے کروڑوں روپے کی تعمیر شدہ سیوریج سسٹم کو ملیا میٹ
You might also like