*ضدار میں مہنگائی بے قابو، مافیا کا راج، انتظامیہ خاموش* *خضدار شہر میں مہنگائی نے غریب عوام

0

*خضدار*

 

*ضدار میں مہنگائی بے قابو، مافیا کا راج، انتظامیہ خاموش*

*خضدار شہر میں مہنگائی نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے جبکہ مختلف اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں سے کہیں زیادہ قیمتوں پر فروخت کی جا رہی ہیں۔*

Related Posts
Related Posts

*شہریوں کے مطابق ایل پی جی گیس، جو تقریباً 250 روپے فی کلو دستیاب ہونی چاہیے، 380 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہی ہے۔ اسی طرح ایرانی پیٹرول بھی مقررہ قیمت سے زیادہ 290 روپے وصول کیا جا رہا ہے۔*

*دوسری جانب سرکاری نرخ نامے کے مطابق مٹن کی قیمت 2,200 روپے فی کلو مقرر ہے، مگر مارکیٹ میں یہ 2,500 روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے۔*

*شہریوں کا کہنا ہے کہ خضدار میں مہنگائی مافیا کھلے عام من مانی کر رہا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ، پرائس کنٹرول کمیٹی اور مکمل طور پر خاموش دکھائی دیتی ہیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے، سرکاری نرخ ناموں پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کیا جائے۔*

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.