ز )بلوچستان ہائیکورٹ میں مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کیخلاف نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی دائر آئینی درخواست پر منگل کے روز چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں قائم دورکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے وکیل سینئر قانون دان محمد ریاض احمدایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، چیف جسٹس کے استفسارکرنے پر ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپوزیشن کو ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے زبانی طور پر کمیٹی میں آنے کا کہا ہے، جس پر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے وکیل ریاض احمد ایڈووکیٹ نے کہاکہ اس حوالہ سے باضابطہ تحریری طورپر نہیں بلایا گیا،اگر حکومت نے اجلاس بلایا ہے تو تحریری طور پر آگاہ کرے۔ دوران سماعت محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ نے عدالت کی توجہ مائنز اینڈ منرلز ایکٹ کے تحت ہونیوالی الاٹمنٹس پر مبذول کراتے ہوئے کہاکہ ایکٹ کے تحت الاٹمنٹس ہورہی ہیں جس پر عدالت نے انہیں ہدایت کی کہ وہ رائٹ ٹو انفارمیشن ایکٹ کے تحت تفصیلات معلوم کرنے کیلئے درخواست دیںبعدازاں سماعت ملتوی کردی گئی۔
بلوچستان
You might also like