کے معروف گلوکار محترم مرشد علی حسن آزاد کو بہترین گلوکار کا ایوارڈ دے دیا گیا

0

*سوراب کے معروف گلوکار محترم مرشد علی حسن آزاد کو بہترین گلوکار کا ایوارڈ دے دیا گیا۔*

 

Related Posts
Related Posts

*کوئٹہ (ہمارا بلوچستان نیوز)سوراب سے تعلق رکھنے والے معروف براہوئی گلوکار محترم مرشد علی حسن آزاد نے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں براہوئی اکیڈمی پاکستان کی جانب سے “بہترین گلوکار” کا ایوارڈ حاصل کرلیا ایوارڈ انہیں براہوئی اکیڈمی پاکستان کے چیئرمین پروفیسر عبدالقیوم سوسن براہوئی صاحب نے ایک پروقار تقریب کے دوران پیش کیا تقریب میں ادبی، ثقافتی اور موسیقی کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور مرشد علی حسن آزاد کی براہوئی زبان اور ثقافت کیلئے خدمات کو سراہا۔ مقررین نے کہا کہ براہوئی زبان اور ثقافت کے فروغ میں مقامی فنکاروں کا کردار قابلِ تحسین ہے اور مرشد علی حسن آزاد نے اپنی آواز اور فن کے ذریعے براہوئی موسیقی کو نئی پہچان دی ہے اس موقع پر مرشد علی حسن آزاد نے خطاب کرتے ہوئے ایوارڈ کو اپنے علاقے، اپنے چاہنے والوں اور براہوئی زبان سے وابستہ تمام فنکاروں کے نام کرتے ہوئے کہا کہ وہ مستقبل میں بھی اپنی زبان، ثقافت اور موسیقی کی خدمت جاری رکھیں گے ثقافتی حلقوں کے مطابق یہ اعزاز نہ صرف مرشد علی حسن آزاد بلکہ پوری براہوئی موسیقی اور ثقافت کیلئے باعثِ فخر لمحہ قرار دیا جارہا ہے۔*

 

*_تازہ ترین خبریں اور بلوچستان سے متعلق اپڈیٹس کے لیے ہمارا بلوچستان نیوز کے واٹس ایپ چینل پر فالو کرنے کے لیے لنک پر کلک کریں۔ https://whatsapp.com/channel/0029VaCdc6ZFy72JibFNMW18*

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.