سوراب پولیس کی یکے بعد دیگرے بڑی کامیاب کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، گاڑی سے 6 کلو پختہ چرس برآمد*

0

*سوراب پولیس کی یکے بعد دیگرے بڑی کامیاب کارروائی، 2 ملزمان گرفتار، گاڑی سے 6 کلو پختہ چرس برآمد*

 

*18 مئی 2026*

*ایس پی سوراب جناب خورشید احمد بلوچ کی خصوصی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے سوراب پولیس نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کرلی۔*

*ڈی ایس پی سوراب بلاول کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی حبیب اللہ نیچاری،پولیس ٹیم کے ہمراہ ہائی وے روڈ پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔*

*گرفتار ملزمان میں*

Related Posts
Related Posts

*1۔ محسن ولد محمد آصف قوم بڑیچ، ساکن کوئٹہ*

*2۔ عبدالسلام ولد خدا بخش قوم ریکی بلوچ، ساکن کوئٹہ*

 

*پولیس کے مطابق ملزمان ایک سوزوکی گاڑی کے ذریعے چرس اسمگل کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرلیا گیا۔*

 

*ملزمان کے قبضے سے 6 کلو پختہ چرس برآمد کرکے قبضہ پولیس میں لے لی گئی جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔*

 

*اس موقع پر ایس پی سوراب خورشید احمد بلوچ نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور معاشرے کو منفی سرگرمیوں سے پاک کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔*

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.