*آل قلات شہدائے پولیس فٹبال ٹورنامنٹ کا

0

*قلات/// 10 مئی 2026*

 

Related Posts
Related Posts

*آل قلات شہدائے پولیس فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل میچ آج شہید انور جان کلب اور شہید طاہر جان فٹبال کلب کے درمیان کھیلا گیا۔ ایس ایس پی سید زاہد حسین شاہ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی نواب زادہ میر شعیب جان زہری نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی*۔

 

قلات میں شہدائے پولیس کی لازوال قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس کا آج فائنل میچ کھیلا گیا۔ فائنل میچ میں شہید انور جان کلب نے شہید طاہر جان فٹبال کلب کو دو گول سے شکست دے کر میچ اور ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ میچ دیکھنے کے لیے شائقین فٹبال کی بڑی تعداد موجود تھی۔ میچ کے اختتام پر تقسیمِ انعامات کی تقریب ہوئی۔ مہمانانِ خصوصی ایس ایس پی قلات سید زاہد حسین شاہ اور چیئرمین میونسپل کمیٹی نواب زادہ میر شعیب جان زہری نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں، شیلڈز اور انعامات تقسیم کیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواب زادہ میر شعیب جان زہری نے کہا کھیل کا میدان نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھتا ہے۔ میرا تعاون ہمیشہ نوجوانوں کے ساتھ رہا ہے اور ان شاءاللہ آئندہ بھی کھیل کے میدان آباد رکھنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رہے گا۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.