0

کھڈکوچہ میں مساجد و مدارس اور سول آبادیوں پر سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ،شیلنگ اور ڈرون حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔۔۔مولانا عبدالغفور حیدری

 

اسلام آباد…جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے ضلع مستونگ کے علاقوں کھڈکوچہ،کردگاپ اور اور دیگر علاقوں پر مساجد،مدارس اور سول آبادیوں پر سیکورٹی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ،گولہ باری،شیلنگ اور ڈرون حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت وقت اور سیکیورٹی فورسز مقامی افراد کے ہوٹلوں دکانوں اور تجارتی مراکز بالخصوص مساجد و مدارس اور سول آبادیوں پر بلا اشتعال فائرنگ اور شیلنگ کر کے کیا حاصل کرنا چاہتے ہیں۔۔۔؟سمجھ سے بالاتر ہے۔

Related Posts
Related Posts

ہمارے اطلاعات کے مطابق گزشتہ دنوں میں آزادانہ فائرنگ،شیلنگ اور ڈرون حملوں میں دس سے بارہ سول شہری شہید ہو چکے ہیں جن میں خواتین اور معصوم بچے بھی شامل ہیں۔

 

*انہوں نے کہا کہ مساجد،مدارس,خواتین اور معصوم بچوں کی حفاظت ہمارا اخلاقی اور دینی فریضہ بھی ہے۔۔۔ہماری جماعت اس کی بھر پور مزمت کرتی ہے۔۔۔*

 

*آخر میں انھوں نے کہا کہ علاقے کے قبائلی عمائدین،معتبرین کو بھی اس ظلم و بربریت کے خلاف اپنی آواز بلند کرنا چاہیے۔۔۔۔*

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.