کوئٹہ میں بائیک چلانے والے ہوشیار ہوجائیں!
موٹر سائیکل سواروں کے لیے اہم پیغام! اگر آپ کوئٹہ کی سڑکوں پر بائیک چلاتے ہیں تو ٹریفک قوانین پر عمل کرنا یقینی بنائیں۔
لائسنس کے بغیر موٹر سائیکل چلائی تو چالان ہوسکتا ہے، فینسی نمبر پلیٹ لگائی تو بھی کارروائی ہوگی، جبکہ ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کو بھی جرمانے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اس لیے گھر سے نکلنے سے پہلے اپنا ڈرائیونگ لائسنس اور موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ درست رکھیں، ٹریفک سگنلز اور ون وے کے اصولوں کی پابندی کریں تاکہ چالان سے بھی بچ سکیں اور سڑکوں پر حادثات کی روک تھام میں بھی اپنا کردار ادا کریں۔