بلوچستان میں ریاست مخالف بیانیے پر 100 سرکاری ملازمین ملازمت سے برطرف
کوئٹہ: محکمہ داخلہ بلوچستان کے مطابق ریاست مخالف بیانیے کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 100 سرکاری ملازمین کو ملازمت سے برطرف کردیا گیا۔
برطرف ملازمین میں مختلف جامعات کے 95 اساتذہ، محکمہ صحت کے 3 ملازمین سمیت دیگر سرکاری ملازمین شامل ہیں، جبکہ مزید 2 اساتذہ کے کیسز زیرِ التوا ہیں۔