بلوچستان

0

) بلوچستان حکومت کے معاون برائے داخلہ بابر یوسفزئی کی اپنی شناخت کے اظہار اور اس پر کافی بحث و مباحثے کے بعد پاکستان کی سیاست میں متنازعہ کردار فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے اپنے ایکس اکائونٹ پر اپنی شناخت بطور کاکڑ قبیلہ اور کوئٹہ بلوچستان سے کرا کر ایک نئے بحث کو جنم دیدیا ہے۔

سوشل میڈیا کے صارف اس بات پر بحث کررہے ہیں کہ بالآخر حبا فواد کو اچانک یہ ضرورت کیوں پیش آئی کہ وہ اپنا تعلق پشتون کاکڑ قبیلے اور بلوچستان کوئٹہ سے ظاہر ہیں جبکہ بلوچستان میں حالیہ وقتوں میں حالات انتہائی سنگین ہو چکے ہیں جبکہ نئے صوبوں کی بھی بات چل نکلی ہے۔

بلوچستان سے تعلق رکھنے والے زیادہ تر صارفین اس معاملےپر انتہائی منفی ردعمل کا اظہار کررہے ہیں اور اسے نئے صوبوں سے متعلق بحث کو ایک نیا رخ دینے کی کوشش قرار دے رہے ہیں جسے سطحی قرار دیا جارہا ہے ۔

Related Posts

اس بابت عام صارفین اپنی جگہ سیاسی جماعتوں اور رہنمائوں کا بھی ردعمل سامنے آرہا ہے ۔

 

بی این پی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ

فواد چوہدری کے خاندان کا اچانک کوئٹہ کا لوکل بن جانا بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل کی ایک بڑی مثال ہے۔ فواد چوہدری کے خاندان کا اچانک کوئٹہ کا لوکل بن جانا بلوچستان میں جعلی ڈومیسائل کی ایک بڑی مثال ہے۔

You might also like
Leave A Reply

Your email address will not be published.