*کیا بچوں کو قتل کرنے سے کبھی امن قائم ہو سکتا ہے؟ سردار اختر جان مینگل کا سوراب گدر واقعے پر سوال۔*
*سوراب : گدر واقعہ میں شہید اور زخمی بچوں کی تصاویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے واقعے پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا۔*
*سردار اختر جان مینگل نے سوال اٹھایا کہ کیا یہ بچے شدت پسند نظر آتے ہیں؟ یہ معصوم بچے ہیں، آخر ان کا کیا قصور ہے؟ کیا بچوں کو قتل کرنے سے کبھی امن قائم ہو سکتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا، کیا یہ فلسطین ہے؟ کیا یہ کشمیر ہے؟ نہیں، یہ بلوچستان ہے۔*
*دوسری جانب ساجد ترین ایڈووکیٹ نے اپنی ایکس پوسٹ میں سوراب میں مبینہ فضائی حملے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد کے جاں بحق ہونے کو افسوسناک اور شرم کا مقام قرار دیتے ہوئے کہا کہ بلوچ اور پشتون کے خون کی کوئی قدر نہیں، ظلم اپنی انتہا کو پہنچ چکا ہے۔*
*دونوں رہنماؤں نے واقعے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔*